مسلم بے روزگار نوجوان فوری توجہ دیں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں بھرتی

بنگلورو:؍اگست(ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے غیرشادی شدہ ہندوستانی مرد شہریوں (نیپالی شہری بھی اہل) سے مختلف عہدوں کی بھرتی کے لئے عرضیاں طلب کی ہیں۔ اس کے لئے جنوری؍فروری 2017ء میں اہلیتی امتحان رکھا جائے گا۔ یہ ایرمین ان گروپ ایکس (ٹکنیکل) ٹریڈس اور گروپ وائی (نان ٹکنیکل) میں بھرتی کے لئے ہے۔ اس میں آٹوموبائل ٹکنیشیئن، گراؤنڈ ٹریننگ انسٹرکٹر، آئی اے ایف(پولیس)، آئی اے ایف (سکیورٹی) اور میوزیشیئن ٹریڈ شامل نہیں ہوں گے۔ گروپ ایکس (ٹکنیکل) ٹریڈس کے لئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیئٹ؍10+2؍مساوی امتحان میں کامیاب، میتھمیٹکس، فزیکس اور انگریزی میں کم سے کم 50؍فیصد مارکس کے ساتھ۔ اس کے علاقہ 3؍سالہ ڈپلومہ کورس ان انجینئرنگ (میکانیکل؍الیکٹریکل؍الیکٹرانکس؍ آئی ٹی اسٹریمس) میں انگریزی، 50؍فیصد مارکس کے ساتھ جو حکومت سے منظور شدہ کسی پالی ٹکینک انسٹی ٹیوٹ سے ہو۔ ڈپلومہ کورس یا انٹرمیڈیئٹ؍میٹریکیولیشن میں 50؍فیصد مارکس اگر ڈپلوما کورس میں انگریزی شامل نہ ہو۔ گروپ وائی (نان ٹیکنیکل) ٹریڈس کے لئے انٹرمیڈیئٹ؍10+2؍مساوی امتحان میں مرکزی؍ریاستی تعلیمی بورڈ سے منظور شدہ کسی بھی اسٹریم کے امتحان میں 50؍فیصد مارکس کے ساتھ کامیابی۔ انگریزی میں بھی 50؍فیصد مارکس ہوں۔ امیدواروں کا 7؍جولائی 1997ء اور 20؍دسمبر 2000ء کے درمیان (دونوں دن شامل) پیدا ہونا ضروری ہے۔ اہلیتی امتحان کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت15 سے 29؍ستمبر 2016ء تک رہے گی۔ سادہ ڈاک سے سنٹرل ایرمین سیلکشن بورڈ، نئی دہلی عرضیاں پہنچانے کی آخری تاریخ 13؍اکتوبر2016ء ہے۔ اہلیتی ضوابط اور انتخاب کے طریقہ سے متعلق تفصیلات 3؍ستمبر 2016ء کے روزگار سماچار؍ ایمپلائمنٹ نیوز میں شائع ہوں گی۔ یہ تفصیلات آئی اے ایف کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Rate this:

Advertisements