پولیس کو پاسپورٹ ضبط کرنے کا اختیار نہیں ، ہائی کورٹ کا ایک اہم فیصلہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم ترین فیصلہ میں کہا کہ کسی شخص کے جرم میں ملوث ہونے کے الزام پر اس کا پاسپورٹ ضبط کرنے اوراپنے قبضے میں رکھنے کا اختیار پولیس کو نہیں ہے ۔ پولیس کو صرف اس کی جائداد ضبط کرنے کا اختیار ہے ۔ پاسپورٹ ضبط کرنے کا اختیار صرف پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ہی ہے ۔ مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزام میں ضبط کیے گئے ایک شخص کے پاسپورٹ کے سلسلہ میں دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ بات کہی ہے ۔

Rate this:

Advertisements