کانگریس کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے کا اعلان

نئی دہلی:کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں تخفیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے لئے ملک گیر مظاہرے کرے گی۔کانگریس کے سینئر ترجمان اور دہلی کے صدر اجے ماکن نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس…

Rate this:

کشمیر کے حالات کو جارحیت سے نہیں بلکہ گفت و شنید سے قابومیں کیا جائے : مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی ۔ جمعیۃ علماء ہند نے کشمیر کے حالات پرریاستی اور مرکزی حکومت کی ناکامی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی ، کشمیر میں روز افزوں بے قابو ہوتے حالات، اوقاف کی بد حالی اور سرکار ی اداروں کے ناجائز قبضوں، دہشت گردی ، مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بے قصور مسلمانوں کے مقدمات کی تاخیر کے تعلق سے اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ مقامی رہنماؤں اور تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر اب سے پہلے کشمیر کا دورہ کرلئے ہوتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے ۔

Rate this: