دہلی کی لڑائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے

دہلی ریاست اور مرکزی حکومت کا جھگڑا کچھ بنیادی سوال کھڑے کرتا ہے۔ پہلا سوال یہ کہ ریاست اور مرکز کا رشتہ کس حد تک تلخی سے بھرا ہو سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ کیا سیاسی اختلافات حکومت چلانے کے طور طریقے کو متاثر کر سکتا ہے؟ دہلی سرکار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مکمل سرکار نہیں ہے۔ یہ بنیادی طور پر بڑے پیمانے پر کسی بھی میونسپل کارپوریشن کی شکل و صورت ہے۔ بنیادی سہولیات کا کیسے مناسب طریقے سے انتظام ہو سکے، صرف اتنا ہی اس کا کام ہے۔ اس میں بھی جب پریشانی آتی ہے، تب عوام کو دقت ہونے لگتی ہے۔

Rate this:

Advertisements