ریان اسکول میں پکڑا گیا ‘شرابی’کی، میڈیکل رپورٹ بیاں کر رہی دوسری کہانی


گئے ملازم کی میڈیکل جانچ رپورٹ آ گئی ہے۔ تفتیشی افسر اے سی پی این آئی ٹی شاکر حسین نے بتایا کہ ملزم ملازم کی میڈیکل رپورٹ نگیٹو آیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس نے شراب نہیں پی تھی

آٹھ ستمبر کو ہوئے پرديمن قتل کے بعد اپنے بچوں کی حفاظت کو لے کر فکر مند خاندان والوں نے پیر کو بھی اسکول کے احاطے میں جم کر ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ اسوقت بڑھ گیا جب ایک نوجوان کو شراب نوشی کے الزام میں لوگوں نے پکڑ لیا۔ سرپرست ملزم ملازم کے ساتھ مارپیٹ پر آمادہ ہو گئے تھےموقع پر پہنچی پولیس نے جیسے تیسے نوجوان کو بچایا اور اس کا طبی معائنہ کے لئے بی ہسپتال بھجوایا گیا ۔ پولیس افسران کے مطابق میڈیکل جانچ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ متاثرہ ملازم نے شراب نہیں پی ہوئی تھی
مزید کانگریس رہنما کا متنازعہ بیان ،کہیں رام رحیم جیسا الزام نہ لگ جائے یوگی پر

اے سی پی نے بتایا کہ اسکول میں پائی گئی کوتاہیوں کی بنیاد پر اسکول انتظامیہ کو انتباہ دے دی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے جلد ہی تمام کوتاہیوں کے ازالہ کی یقین د ہانی کی ہے

پردیمن کے والد سپریم کورٹ پہنچے، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ:

نئی دہلی : ہریانہ میں گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پرديمن ٹھاکر کی موت کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچا۔ پرديمن کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے اور اسکولوں میں طلباء و طالبات کے تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایس ٹی آئی کی تحقیقات کی رپورٹ انتظامیہ کی بے ضابطگیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پردیمن کا قتل آٹھ ستمبر کوصبح 8 بجے کے قریب اسکول کے باتھ روم میں کردیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم پرديمن کے بے رحمانہ قتل کے معاملے پر بچوں کے والدین اور مقامی لوگوں نےاپنے غصے کا مظاہرہ کیا تھا اور اسکول کے شیشے توڑدیے تھے ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھیاں برسانی پڑی تھیں، جس میں کچھ میڈیااہلکاربھی زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s