اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے21 افراد ہلاک


لکھنو: ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے21 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش میں کلینگا اتکل ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست یو پی میں مظفر گڑھ کے علاقے کھٹاؤلی میں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ ٹرین پوری سے ہریدوار جا رہی تھی۔

کلینگا اتکل ایکسپریس کو حادثہ شام پانچ بجے پیش آیا تھا جبکہ ٹرین کو اپنی منزل پر شب نو بجے پہنچنا تھا۔اترپردیش پولیس کے اے ڈیجی آنند کمار نے دس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔

ریلوے کے وزیر سریش پرابہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئےہیں اور انہوں نے سینیئر حکام کو جائے حادثہ پر پہنچنے کا کہا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s