حجرِ اسود کی حفاظت اور دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے؟


الریاض: بیت اللہ میں اللہ رب العزت کی نشانی یعنی حجرِ اسود کی حفاظت، دیکھ بھال اور مرمت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ اسے حج و عمرہ کے زائرین سے کوئی نقصان پہنچنے نہ پائے۔

ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس حوالے سے ایک خصوصی معلوماتی تحریر شائع کی ہے جس کے ساتھ یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کرائی گئی ہے جس میں حجرِ اسود کی مرمت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

مضمون کے مطابق حجرِ اسود کسی ایک پتھر کا نام نہیں بلکہ یہ 8 چھوٹے چھوٹے پتھروں کا مجموعہ ہے جن میں سب سے چھوٹا ٹکڑا 1 سینٹی میٹر چوڑا جبکہ بڑے ٹکڑے 2 سینٹی میٹر جسامت کے ہیں اور یہ تمام ٹکڑے خاص درختوں سے حاصل شدہ ’للبان العربی الشحری‘ یا ’الحوجری بروزہ‘ کہلانے والے مادّے سے جوڑے گئے ہیں۔
تاریخی روایات سے پتا چلتا ہے کہ حجر اسود وہ پتھر ہے جسے جنت سے اتارا گیا اور اسے جبل ابو قبیس میں رکھا گیا۔ اس پتھر کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی بنیادیں اٹھاتے وقت خانہ کعبہ کی زینت بنایا جس کے بعد سے یہ کعبے کا جزو قرار پایا۔
ابتداء میں یہ ایک ہی پتھر تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک پتھر نہیں رہا بلکہ ٹوٹ چکا ہے۔ حجر اسود کی حفاظت کے لیے اس پر سونے اور چاندی کی قلعی بھی کی جاتی ہے۔
حجر اسود کو مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بار بار چھونے، گرمی اور دیگر عوامل کی وجہ سے یہ متاثر ہوتا ہے۔ سعودی حکومت حجر اسود کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ زائرینِ حج و عمرہ کے لیے بھی اس بارے میں ضروری معلومات جاری کرتی رہتی ہے تاکہ وہ بھی اس معاملے میں احتیاط برتیں۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ حجر اسود کا کوئی ٹکڑا توڑنے سے گریز کریں؛ کیونکہ ماضی میں غلاف کعبہ کی طرح حجر اسود کے ٹکڑے توڑنے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق حجر اسود کو محفوظ بنانے کے لیے ہر دو سال میں ایک مرتبہ ایک یا دو گھنٹے تک حفاظتی مراحل سے گزارا جاتا ہے اور جہاں کہیں اس کے اندر کسی جگہ مرمت کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں کی مرمت کردی جاتی ہے۔ البتہ اس کی دیکھ بھال کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s